اسٹیج آرگنائزر نعیم بیگ حادثے میں زخمی، عیادت کرنیوالوں کا تانتا بندھ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Stage organizer Naeem Baig injured in the accident

کراچی : اسٹیج کی دنیا کے معروف آرگنائزرنعیم بیگ سڑک پر حادثے میں زخمی ہو گئے، فنکاروں اور شوبز حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، عیادت کرنیوالوں کا تانتا بندھ گیا۔

اسٹیج آرگنائزرنعیم بیگ گزشہ روز اپنے دفتر سے گھر شادمان ٹاؤن جاتے ہوئےجب فائیواسٹار چورنگی پہنچے تو پل پر چڑھتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئے۔

نعیم بیگ کے جسم کے مختلف حصوں میں چوٹیں آئی ہیں، انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی ڈریسنگ کر کے گھر بھیج دیا گیا۔ نعیم بیگ کے گھٹنے اور ہاتھ میں شدید نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں۔

مزید پڑھیں: ملک میں فحاشی و عریانی روکنے کیلئے وینا ملک حکومت کو طریقے بتائیں گی

انہوں نے اپنے تمام دوستوں اور اسٹیج کے ساتھیوں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہےجبکہ نعیم بیگ کو حادثہ پیش آنے کے بعد خبر جنگل کی آگ کی طرح اسٹیج کی دنیا سے وابستہ افراد میں پھیل گئی اور بڑی تعداد میں  فنکاروں اور متعلقہ شخصیات نے ان سے فون پر رابطہ کیا جبکہ کئی افراد نے ان کے گھر پہنچ کر عیادت کی۔

Related Posts