گھر بیٹھے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت کا آغاز

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو دنیا

وفاقی دار الحکومت اسلام آباد کی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے شہریوں کو ان کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس فراہم کرنے کی سہولت کا آغاز کردیا۔

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور ایس ایس پی ٹریفک سرفراز ورک کی ہدایات کی روشنی میں ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، لارنر پرمٹ، متبادل لائسنس کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تین جدید ترین سہولیات سے آراستہ گاڑیاں تیار کر گئی ہیں۔

موقر معاصر ایکسپریس کے مطابق ان گاڑیوں میں دو کاونٹرز جدید لیپ ٹاپ یو پی ایس بیک اپ جنریٹر پرنٹ سسٹم نصب کیا گیا ہے۔

خصوصی وفاقی تعلیمی اداروں  کالجوں، یونیورسٹیوں، پبلک پارکوں اور جسمانی معذور افراد کے ساتھ ساتھ 70 برس سے زائد عمر کے افراد کے ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت دی گئی ہے۔

گزشتہ روز ڈرائیونگ سہولت سینٹر وین میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکاروں عمران اور فواد نے آبپارہ مارکیٹ کے قریب شہریوں کی معاونت کی، جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے اپنے لائسنسز بنوائے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں اس سہولت کے آغاز سے عوام کو فائدہ ہو رہا ہے، حکام بالا کو ان سہولت سینٹر کی گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہوگا۔

Related Posts