کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرحِ سود 10.5فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جون میں مہنگائی 7فیصد سے اوپر جانے کا امکان ہے۔ مہنگائی کی شرح 7.4فیصد پر برقرار ہے۔ دو ماہ تک شرح سود 10.5فیصد پر برقرار رہے گی۔
نیوز کانفرنس کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے شرحِ سود 10.5فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ مختلف وجوہات کے باعث کیا جن میں مہنگائی سر فہرست ہے۔ سرحِ سود آئندہ 2 ماہ تک برقرار رہے گی۔ ملک کے زر مبادلہ ذخائر میں بہتری آئی ہے۔
خیال رہے کہ خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں نافذ شرحِ سود پر کاروباری برادری پہلے ہی تحفظات کا اظہار کرچکی ہے، تاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مہنگائی سمیت دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے شرحِ سود میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ تجزیہ کاروں کو امید تھی کہ شرحِ سود میں معمولی کمی کی جائے گی۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ملک کی برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔ رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح 7فیصد سے زائد ہوسکتی ہے۔ اس وقت ملک میں نافذ شرحِ سود 10.5فیصد ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








