اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نوجوان، باصلاحیت اور قابل افراد کے لیے شاندار تنخواہ و مراعات کے ساتھ کیریئر کا آغاز کرنے کا سنہری موقع پیش کردیا ہے۔
ملازمت کے مواقع
اسٹیٹ بینک کراچی میں اپنے دفاتر کے لیے شماریاتی افسران (statistical officer)کیلئے ملازمت کے مواقع فراہم کررہا ہے۔ یہ پوزیشنیں فائدہ مند اور چیلنجنگ کیریئر پیش کرتی ہیں، خاص طور پر شماریات اور ڈیٹا سروسز اور انوویشن کے شعبوں میںان پوزیشنز کی بہت زیادہ مانگ ہے۔
اہلیت کا معیار
امیدواروں کے پاس ایچ ای سی کے تسلیم شدہ تعلیمی اداروں سے شماریات، ایکچوریل سائنسز (بیمہ کی مہارت) یا ڈیٹا سائنسز میں ماسٹرز، بیچلر یا اس کے مساوی ڈگری ہونی چاہیے جبکہ کم سے کم 60 فیصد نمبر یا مساوی گریڈ ہونا ضروری ہے۔
غیر ملکی ڈگریوں کے حامل امیدواروں کے لیے ایچ ای سی سے مساوی سرٹیفکیٹ درکار ہے۔ جو لوگ 30 جون 2024 تک گریجویشن کر رہے ہیں، وہ عارضی ٹرانسکرپٹس کے ساتھ درخواست دے سکتے ہیں۔
درخواست کی آخری تاریخ
درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 مارچ 2024 ہے۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار اہلیت کے تفصیلی معیارات تلاش کر سکتے ہیںاور SBP کی ویب سائٹ https://www.shp.org.pkicareers/status پر آن لائن درخواست کے لنک تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
اپلائی کرنے کا طریقہ
درخواست دہندگان کو فراہم کردہ لنک کے ذریعے آن لائن درخواستیں جمع کرانے کے لیے مقررہ طریقہ کار پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ ای میل کے ذریعے یا ذاتی طور پر بھیجی گئی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔ کسی بھی سوال یا مدد کے لیے امیدوار اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے Recruitment@sbp.org.pk پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
اسٹیٹ بینک اپنی افرادی قوت میں اضافے اور نئے لوگوں کی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ خواتین، اقلیتوں کے امیدواروں، ٹرانس جینڈر افراد، اور معذور افراد کو درخواست دینے کے لیے پرزور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








