اسٹیٹ بینک کی سال کے اختتام تک زرمبادلہ ذخائر بڑھنے کی نوید

تازہ ترین

تازہ ترین

قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضی سید کا کہنا ہے کہ مالی سال کے اختتام تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 16 ارب ڈالر ہوجائیں گے، پاکستان کو مالی سال 2023 میں 31 ارب ڈالر کی ضرورت رہے گی۔

مرتضی سید نے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کو 38 ارب ڈالر فراہمی کی یقین دہانیاں کرائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹاک مارکیٹ میں 540.12پوائنٹس کا اضافہ

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ضرورت سے زائد فنڈنگ کا انتظام کرلیا ہے، اگلے پیر کو آئی ایم ایف بورڈ سے اجلاس ہے، منظوری کے چھٹے روز کے اندر پاکستان کو 1 ارب 17 کروڑ ڈالر مل جائیں گے۔

مرتضی سید نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر ادائیگیوں سے زرمبادلہ ذخائر کم ہوئے۔

Related Posts