ریاست جتھوں سے نہ پہلے بلیک میل ہوئی ہے نہ آئندہ ہوگی، فواد چوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

آج چاند نظرآنا ہی نہیں، ماہ مقدس کا جھوٹ کا اختتام کہاں کی عقلمندی ہے، فواد چوہدری
آج چاند نظرآنا ہی نہیں، ماہ مقدس کا جھوٹ کا اختتام کہاں کی عقلمندی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی و اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ریاست جتھوں سے نہ پہلے بلیک میل ہوئی ہے نہ آئندہ ہوگی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جمہوریت میں مختلف حلقوں کو نقطہ نظر کی اجازت ہوتی ہے لیکن آپ حکومت کو بزور طاقت بلیک میل نہیں کرسکتے۔

 

فواد چوہدری نے کہا کہ پولیس اور اداروں پرتشدد میں ملوث مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ پولیس اور سیکیورٹی ادارے ہمارا فخر ہیں، پوری دنیا میں وردی پہنے افراد ریاست کی عزت اور بقاء کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وردی پہنے افراد کی عزت اور ناموس کا تحفظ ہر شہری پر لازم ہے، جن لوگوں نے یہ اصول پامال کیا وہ قومی مجرم ہیں۔

Related Posts