فیصل سبزواری نے فیصل واؤڈا کے سینیٹ انتخاب جیتنے کے حق میں بیان کیوں دیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: اے پی پی)

کراچی: رہنما متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) فیصل سبزواری نے امید ظاہر کی ہے کہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والے سابق وفاقی وزیر فیصل واؤڈا سینیٹر منتخب ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم (پاکستان) فیصل سبزواری نے کہا کہ کراچی کے نوجوانوں کو چند ہزار روپے کیلئے قتل کردیا جاتا ہے اور وزیر داخلہ سندھ عجیب بیانات دیتے نظر آتے ہیں۔

گفتگو کے دوران فیصل سبزواری نے کہا کہ کراچی میں گزشتہ 3ماہ کے دوران اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 50 شہری قتل کیے گئے۔ پہلے ٹارگٹ کلنگ کا الزام ہم پر لگتا تھا، لیکن وزیرِ داخلہ سندھ کہہ رہے ہیں جرائم اتنے نہیں جتنے بتائے جاتے ہیں۔

رہنما متحدہ فیصل سبزواری نے کہا کہ کراچی میں لوٹ مار پہلے بھی ہورہی تھی، اب قتل بھی ہورہے ہیں، اگر اتنی قتل و غارت کہیں اور ہوتی تو لوگوں کا مطالبہ آپریشن ہوتا۔ اس لیے کراچی میں ایک اور آپریشن ہونا چاہئے۔

فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سینیٹ کی ایک نشست کیلئے پورے ووٹ رکھتی ہے، فیصل واؤڈا آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں، ایم کیو ایم اور پی پی پی کے اراکین ووٹ دیں گے اور امید ہے کہ وہ منتخب ہوں گے۔

فیصل واؤڈا کے حق میں بیان کیوں؟

ابتدائی طور پر یہ اندازہ لگایا جارہا تھا کہ 2018ء میں پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑ کر ایوان میں پہنچنے اور وفاقی وزیر مقرر ہونے والے فیصل واؤڈا تحریکِ انصاف سے منحرف ہونے کے بعد ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے تاہم ایسا نہیں ہوسکا۔

تاہم یہ واضح ہوچکا ہے کہ ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے فیصل واؤڈا کی حمایت کی جارہی ہے اور فیصل سبزواری کا بیان سامنے آنے کے بعد فیصل واؤڈا کے سینیٹر منتخب ہوجانے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

Related Posts