اسٹیو اسمتھ نے تیز ترین 8000رنز بنا کر کمارسنگاکارا کا ریکارڈ توڑ دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹیو اسمتھ نے تیز ترین 8000رنز بنا کر کمارسنگاکارا کا ریکارڈ توڑ دیا
اسٹیو اسمتھ نے تیز ترین 8000رنز بنا کر کمارسنگاکارا کا ریکارڈ توڑ دیا

لاہور ٹیسٹ کی دوسری اننگز کے دوران پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے آسٹریلین بیٹر اسٹیو اسمتھ نے تیز ترین 8000 رنز بناکر سری لنکن کرکٹر کمار سنگاکارا کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلین کھلاڑی اسٹیو اسمتھ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 8000 رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔ 32 سالہ بیٹر اسٹیو اسمتھ نے پاکستان کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز کے دوران 8000 رنز مکمل کیے۔

یہ بھی پڑھیں:

وقار یونس باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بن گئے

آئی سی سی کے اعدادوشمار کے مطابق اسٹیو اسمتھ اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا 85واں میچ کھیل رہے ہیں جبکہ ان کے 8000 رنز 151 اننگز میں مکمل ہوئے۔ قبل ازیں یہ اعزاز سری لنکن وکٹ کیپر بیٹر کمار سنگاکارا کے پاس رہا ہے۔

سری لنکن بیٹر کمار سنگاکارا نے 152 اننگز میں اپنے 8000 ٹیسٹ رنز مکمل کیے تھے۔ یہی نہیں، بلکہ کمار سنگاکارا نے ٹیسٹ میچز میں تیز ترین 9، 10، 11 اور 12 ہزار رنز بنانے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا جسے توڑنے کیلئے اسٹیو اسمتھ کو مزید محنت کرنا ہوگی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے اپنی پوزیشن مستحکم کرلی جبکہ پہلی اننگز میں 268 رنز بنا کر آؤٹ ہونے والی قومی ٹیم کے بولرز مہمان ٹیم کے بلے بازوں کے سامنے تاحال ناکام ہیں۔

Related Posts