اسٹاک مارکیٹ میں 1.06 پوائنٹس کی تیزی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں 1.06 پوائنٹس کی تیزی
اسٹاک مارکیٹ میں 1.06 پوائنٹس کی تیزی

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز (منگل) کے دوران معمولی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1.06 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 41860.36 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

دوسری جانب ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔امریکی ڈالر کی قیمت 221 روپے کی حد بھی عبور کر گئی۔

مزید پڑھیں:سیلابی صورتحال کے باعث گندم کے بحران نے پھر سر اُٹھا لیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 56 پیسے کا بڑا اضافہ دیکھنے کو ملا۔

Related Posts