پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 313 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جوکہ صفر اعشاریہ 2 فیصد ہوا۔ 100 انڈیکس دن کے اختتام پر ایک لاکھ 58 ہزار 183 کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں بڑی کمپنیوں میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا جن میں گاڑی بنانے والی کمپنیاں، سیمنٹ، تجارتی بینک، کھاد، تیل اور گیس کی دریافت، تیل مارکیٹنگ کمپنیاں، پاور جنریشن اور ریفائنریز شامل ہیں۔ بڑے اسٹاک جیسے حبکو، ماری، او جی ڈی سی، پی او ایل، پی پی ایل، ایف ایف سی، ایم ای بی ایل، این بی پی اور یو بی ایل گرین زون میں نظر آئے۔
گزشتہ روز منگل کو مارکیٹ میں تیزی کے بعد اچانک حصص کی فروخت کے دباؤ کی وجہ سے 100 انڈیکس میں 3 ہزار 667 پوائنٹس یا 2 اعشاریہ 27 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار 870 پر بند ہوا۔
دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں بھی پاکستانی روپے نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں معمولی اضافہ کیا۔ بدھ کی صبح ابتدائی تجارت میں روپے کی قیمت 280.63 فی ڈالر رہی جو پچھلے اختتام سے 0.15 روپے زیادہ ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








