حافظ آباد میں رائس ملز پر چھاپے،ذخیرہ کی گئی 35 کروڑ 40 لاکھ کی گندم ضبط

تازہ ترین

تازہ ترین

حافظ آباد میں رائس ملز پر چھاپے،ذخیرہ کی گئی 35 کروڑ 40 لاکھ کی گندم ضبط
حافظ آباد میں رائس ملز پر چھاپے،ذخیرہ کی گئی 35 کروڑ 40 لاکھ کی گندم ضبط

حافظ آباد میں مختلف رائس ملز پر چھاپے مارے گئے جن کے دوران گوداموں میں ذخیرہ کی گئی ہزاروں من گندم ضبط کی گئی جس کی مالیت 35 کروڑ 40 لاکھ روپے بنتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے حافظ آباد میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف رائس ملز پر چھاپے مارے جن کے دوران گوداموں میں ذخیرہ کی گئی گندم کی 1 لاکھ 55 ہزار بوریاں برآمد ہوئیں۔

غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے جرم میں ڈی سی حافظ آباد نے رائس ملز کے متعدد گودام سیل کردئیے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق برآمد کی گئی گندم کی مالیت 35 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے جسے پاسکو کے حوالے کردیا گیا۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل صوبہ پنجاب میں محکمۂ خوراک کا ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف آپریشن کیا گیا جس کے دوران خانیوال میں گندم کی 1 ہزار 500 بوریاں برآمد ہوئیں۔

گزشتہ برس 31 مئی کے روز محکمۂ خوراک پنجاب نے کہا کہ ضلع خانیوال میں پولیس کی خصوصی برانچ، ضلعی انتظامیہ اور محکمۂ خوراک نے مشترکہ آپریشن کیا جس کے دوران گندم کی 1500 بوریاں ضبط ہوئیں۔

مزید پڑھیں: خانیوال میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن، گندم کی 1500 بوریاں برآمد

قبل ازیں صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن کیا گیا جس کے دوران گندم کی درجنوں بوریاں برآمد کر لی گئیں جبکہ یہ آپریشن کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی اطلاع پر کیا گیا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 28 مئی 2020ء کو اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان کی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال نے ٹائیگر فورس کے جوانوں کی اطلاع پر کارروائی کی۔

مزید پڑھیں: ساہیوال میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی، گندم کی درجنوں بوریاں برآمد

Related Posts