آبنائے ہرمز نہ کھلوائی تو نیٹو کا مستقبل کیسا ہوگا؟ ٹرمپ نے بڑی دھمکی دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹرمپ
(فوٹو: سی این این)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بین الاقوامی سطح پر تیل کا بحران پیدا ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر آبنائے ہرمز نہ کھلوائی تو نیٹو کا مستقبل بہت برا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی اخبار سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہم ایران سے مذاکرات کر رہے ہیں لیکن مجھے ایسا محسوس نہیں ہوتا کہ ایران تیار ہے۔ اتحادیوں نے آبنائے ہرمز کھلوانے میں مدد نہ کی تو نیٹو کا مستقبل بہت برا ہوگا۔ آبنائے ہرمز پر 7ممالک سے مذاکرات جاری ہیں۔

گفتگو کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ ہم 7 ممالک سے آبنائے ہرمز کی حفاظت میں مدد کا مطالبہ کر رہے ہیں، اسرائیل آبنائے ہرمز محفوظ بنانے کیلئے امریکا کے ساتھ کام کررہا ہے۔ مارچ کے آخر میں چینی صدر سے طے شدہ ملاقات میں تاخیر ہوسکتی ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر سے ملاقات اسی وقت مناسب ہوتی اگر آبنائے ہرمز سے مستفید ہونے والے یہ یقینی بنائیں کہ وہاں کچھ برا نہ ہو۔

خیال رہے کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں جب امریکی صدر نے آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے عالمی برادری سے مدد طلب کی ہو، ہفتے کے روز بھی امریکی صدر نے امید ظاہر کی تھی کہ چین کے علاوہ جاپان، فرانس، جنوبی کوریا، برطانیہ اور دیگر ممالک بھی اپنے جنگی جہاز آبنائے ہرمز کی جانب روانہ کریں گے۔

Related Posts