سوشل میڈیا پر عجیب و غریب حرکتیں، فاسٹ بالر احسان اللہ کے ساتھ آخر کیا مسئلہ ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر احسان اللہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، تاہم اس بار ان کی شہرت کھیل کے میدان سے نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی چند متنازع ویڈیوز کے باعث ہے۔

حال ہی میں سامنے آنے والی ان ویڈیوز میں احسان اللہ کو روتے ہوئے، دیوار سے سر ٹکراتے اور اپنی ذاتی زندگی سے جڑے جذباتی لمحات کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ ایک ویڈیو میں وہ یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ “میرا ایک بھائی مجھ سے ناراض ہوگیا ہے، جب تک وہ راضی نہیں ہوتا، میں دوبارہ کرکٹ نہیں کھیلوں گا۔”

ان ویڈیوز کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ان کی ذہنی صحت کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کئی افراد نے ان کے رویے کو ڈپریشن یا ذہنی دباؤ کا نتیجہ قرار دیا، جبکہ دیگر نے ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

اسی سلسلے میں ایک اور وضاحتی ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں احسان اللہ اپنے کسی قریبی دوست کو بتاتے ہیں کہ وہ ایک ذاتی مسئلے کی وجہ سے “شدید ٹینشن” کا شکار تھے، اور اسی ذہنی دباؤ میں وہ ویڈیوز بن گئیں جو بعد میں وائرل ہوئیں۔

ایک ویڈیو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی بیوی جو ان کی خالہ زاد بھی ہیں، انہیں چھوڑ کر جا چکی ہے اور یہی معاملہ ان کے ذہنی دباؤ کا ایک بڑا سبب بنا۔

ادھر کھیلوں کے چینل “جیو سوپر” پر نشر ہونے والے ایک پروگرام میں میزبان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کے مطابق احسان اللہ کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے، جس کے باعث وہ نہ صرف کھیل سے دور ہو گئے بلکہ شدید ذاتی و ذہنی مسائل میں بھی گھر گئے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Geo Super (@geo_super)

ماہرین کے مطابق نوجوان کھلاڑیوں کو نہ صرف جسمانی تربیت بلکہ ذہنی طور پر بھی سپورٹ سسٹم مہیا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اگر کرکٹ بورڈ اور متعلقہ ادارے کھلاڑیوں کی ذہنی صحت کو سنجیدگی سے نہ لیں تو ایسے واقعات آئندہ بھی رونما ہو سکتے ہیں۔

Related Posts