اسٹرینجر تھنگز کا چوتھا سیزن، دوسرے حصے میں کتنی قسطیں ہوں گی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹرینجر تھنگز کا چوتھا سیزن، دوسرے حصے میں کتنی قسطیں ہوں گی؟
اسٹرینجر تھنگز کا چوتھا سیزن، دوسرے حصے میں کتنی قسطیں ہوں گی؟

خوف و تجسس سے بھرپور اسٹرینجر تھنگز کے چوتھے سیزن کا ایک حصہ گزشتہ ماہ 27 مئی تک جاری رہا جس میں 7 اقساط شامل تھیں جبکہ ناظرین کی بڑی تعداد سیریز کے دوسرے حصے کی شدت سے منتظر ہے۔

پہلے سیزن کے دوران ناظرین نے ایلیونز اور ویکنا کی اصلیت کے متعلق بہت سی نئی پیشرفت دیکھی لیکن سیزن 4کی 7 قسطوں کے بعد دیکھنے اور سننے والوں کے بہت سے سوالوں کے جواب نہ مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں:

نیٹ فلکس کی خوفناک سیریز ریزیڈنٹ ایول میں احد رضا میر کی انٹری

اسٹرینجرز تھنگز کے چوتھے سیزن کے متعلق اطلاعات یہ ہیں کہ قسطوں کا دورانیہ 3 گھنٹوں تک طویل ہوگا۔ دوسرے حصے کی 2 قسطوں کے الگ الگ نام بھی ہوں گے جن میں آٹھویں قسط پاپا 1 سوا 1 گھنٹے طویل ہے۔

اسی طرح پگی بیک نامی قسط چیپٹر 9 پر موجود ہوگی جس کا دورانیہ 2 گھنٹے 30 منٹ کا ہوگا۔ نیٹ فلکس پر یکم جولائی کے روز دوسرے حصے کی آخری 2 قسطیں نشر کی جائیں گی۔

نیٹ فلکس انتظامیہ نے اسٹرینجر تھنگز سیریز کو 5 سیزن تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سیریز میں ونونا رائیڈر، فن وولف ہارڈ، ملی بابی براؤن، گیٹن میٹارازو، سیڈی سنک اور دیگر نے اداکاری کی ہے۔

Related Posts