کراچی ائیرپورٹ پر آوارہ کتوں کی آمد، پرواز کی ناکام کوشش

تازہ ترین

تازہ ترین

Stray Dogs Land at Karachi Airport, Attempt to Board Flight Fails

کراچی ائیرپورٹ کے جنرل ایوی ایشن ایریا میں آوارہ کتوں کی موجودگی نے فلائٹ سیفٹی کے لیے خطرات پیدا کر دیے ہیں۔

جنرل ایویشن ایریا میں تربیتی طیاروں کی آمد و رفت جاری رہتی ہے اور گزشتہ شام ایک آوارہ کتا طیارے سے ٹکرانے کے قریب پہنچ گیا تھا۔ اس واقعے کے باعث، جنرل ایویشن ہینگر سے روانہ ہونے والی ایک پرواز کو ممکنہ حادثے کے خطرے کے سبب منسوخ کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق کراچی ائیرپورٹ کے جنرل ایویشن ایریا میں آوارہ کتوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے اور یہ کتوں ٹیکسی وے پر آزادانہ گھوم رہے ہیں۔

کچرا پھینکنے سے منع کرنے پر بہو اور بیٹے کے ہاتھوں ماں قتل

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کتے ٹیکسی وے سے گزرتے ہوئے طیاروں سے ٹکرا سکتے ہیں، جو پروازوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی آوارہ کتوں کی آمد کو روکنے میں ناکام رہی ہے اور ماضی میں بھی آوارہ کتوں کو مرکزی رن وے پر دیکھا جا چکا ہے۔

Related Posts