چرچ کے سامنے نازیبافوٹو شوٹ، تصاویر وائرل، خاتون گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

streamer who posed naked in front of church faces jail

ماسکو: روس میں ایک خاتون اسٹریمر کو چرچ کے سامنے برہنہ فوٹ شو ٹ کروانے پر گرفتار کرلیا گیا، مذہبی جذبات مجروح کرنے پر قید اوربھاری جرمانے کا بھی امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولینانے سر سے پاؤں تک ٹیٹو بنوائے تھے اورماسکو میں چرچ آف دی بلیسڈ ورجن میری کے باہر برہنہ پوز کیاتھا۔

24 سالہ پولینا مروگینا24کومذہبی جذبات کی توہین پر4109ڈالر تک کے جرمانے یا ایک سال کی قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:فرانس کے شہر کین میں یہودیوں کیخلاف بیان پر مسجد بند کردی گئی

پولیس کو ملنے والی تصاویر گزشتہ موسم گرما میں لی گئی تھیں جبکہ پولیس کی جانب سے کارروائی کے بعد خاتون نے اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بند کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ایک جوڑے کو اس وقت جیل کی سزا سنائی گئی جب انہوں نے ماسکو میں سینٹ باسل کیتھڈرل کے قریب نازیبافوٹو شوٹ کیا تھا۔

ریڈ اسکوائر ماسکو میں واقع کیتھڈرل کو روسی آرتھوڈوکس چرچ کی طرف سے ایک انتہائی مقبول ثقافتی علامت کے ساتھ ساتھ ایک مقدس مقام کے طور پر دیکھا جاتا ہے تاہم تاجک جوڑے نے چرچ کے سامنے نازیبا تصویر بنائی تھی جس پرقانونی کارروائی کی گئی۔

Related Posts