اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل محمد طاہر رائے نے کہا ہے کہ جعلی سوشل میڈیا پوسٹیں شیئر کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا اور اُن کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق محمد طاہر رائے نے ڈی جی ایف آئی اے کا چارج سنبھالنے کے بعد سینیئر افسران اور عملے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانا ہے اور سائبر کرائم کو کنٹرول کرنا پہلی ترجیح ہوگی۔
انہوں نے واضح طور پر کہا کہ کسی کو بھی شہریوں کے وقار کو مجروع کرنے کی اجازت نہیں ہو گی، جعلی سوشل میڈیا پوسٹیں شئیر کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیا جائے گا۔
محمد طاہر رائے نے کہا کہ تفتیشی افسران اور سینئر افسران کی ٹریننگ کرائی جائے گی، ایف آئی اے کو پیشہ ورانہ طور پر کام کرنے کا ادارہ بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو وہی سیکیورٹی دی جو وہ چاہتے تھے، رانا ثناء اللہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








