عمرے کی آڑ میں سعودیہ جاکر بھیک مانگنے کے انسداد کیلئے سخت ضوابط تیار

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو دی نیوز

عمرہ اور حج کے بہانے سعودی عرب جا کر بھیک مانگ کر ملک کو بدنام کرنے والے پاکستانیوں کی سعودی شکایات سے تنگ حکومت پاکستان نے سعودی عرب میں گداگری کے انسداد کے لیے عمرہ زائرین پر نئے ضوابط لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپوٹ کے مطابق پاکستانی حکومت نے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جانے والے زائرین سے گدا گری نہ کرنے کا تحریری اقرار نامہ لینا شروع کردیا ہے۔

اس تحریری اقرار نامے میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ سعودی عرب میں گدا گری پر سزا ہوسکتی ہے، نیز پاکستان واپسی پر ایسا کرنے پر مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

اس کے علاوہ عمرہ ویزے کو استعمال کرتے ہوئے سعودی عرب میں گدا گری کرنے والوں کو بلیک لسٹ بھی کردیا جائے گا۔

 

Related Posts