راک بینڈ اسٹرنگز کے احد نیانی نے پروڈکشن ڈیزائنر سے شادی کرلی

تازہ ترین

تازہ ترین

Strings drummer Ahad Nayani is now married

پاکستان کے راک بینڈ اسٹرنگز اور کوک اسٹوڈیو میں بطور ڈرمر فرائض سرانجام دینے والے احد نیانی نے شادی کرلی،احد نیانی اورنیسا رواں برس مارچ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

احد نیانی نے نیسا نامی فری لانس پروڈکشن ڈیزائنر سے شادی کی ہے،وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بارات میں جوڑے نے روایتی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Aahad Nayani (@aahadnayaniofficial)

 

گزشتہ روز نیسا کی جانب سے جاری پوسٹ میں بتایا گیا کہ ان کی احد سے ملاقات اسٹرنگز کے ایک کنسرٹ میں ہوئی تھی جہاں وہ بطور فوٹوگرافر موجود تھیں۔

رواں برس مارچ میں احد نیانی نے نیسا نامی فری لانس پروڈکشن ڈیزائنر سے شادی کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام میں احد نیانی نے شادی کی تصویر شئیر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ میر ی بیوی۔

View this post on Instagram

A post shared by Nysa.k (@nysa.k)

دونوں نے ستمبر 2020 میں منگنی کی تھی جبکہ ان کی شادی جنوری 2021 میں ہونا تھی تاہم چند وجوہات کی بناء پر انہوں نے مارچ میں شادی کی۔

Related Posts