وفاقی دار الحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں سے بڑے پیمانے پر خوف و ہراس پھیل گیا۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد اور دونوں شہروں کے گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے ان جھٹکوں سے لوگ خوفزدہ ہو گئے اور سراسیمہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دکانوں اور آفسز سے باہر آئے۔
اس سے قبل 12 فروری 2025 کو بھی ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ اس دن زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی تھی، اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ڈی جی خان کے قریب تھا۔
ان زلزلوں کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور زلزلے کے دوران محفوظ رہنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








