ایشیا کپ میں زبردست کارکردگی، نسیم شاہ کے فولوورز میں لاکھوں کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

ایشیا کپ میں زبردست کارکردگی، نسیم شاہ کے فولوورز میں لاکھوں کا اضافہ
ایشیا کپ میں زبردست کارکردگی، نسیم شاہ کے فولوورز میں لاکھوں کا اضافہ

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ جنہوں نے ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کے باعث ان کے انسٹاگرام فولورز کی تعداد 10 لاکھ ہو گئی۔

اسکرین گریب

ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیسر نسیم شاہ کے ایشیا کپ سے قبل انسٹاگرام فولورز کی تعداد 4 لاکھ تھی جو کہ اب 1 ملین سے زیادہ ہوچکی ہے۔

ایشیا کپ میں ہونے والے پاک افغان میچ سے قبل نسیم شاہ کے انسٹاگرام پر فولورز 4 لاکھ 28 ہزار تھے لیکن نسیم شاہ کے یادگار چھکوں نے ان کے انسٹا فولورز کی تعداد 7 لاکھ 28 ہزار کر دی جو کہ اب 10 لاکھ سے بھی زائد ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں:گھٹنے کی انجری، فخر زمان کا علاج لندن میں کرانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ رہے کہ ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف آخری اوور میں نسیم شاہ کے 2 چھکوں کی بدولت پاکستان نے میچ جیت لیا تھا اور پاکستانی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی تھی۔

Related Posts