سونے کی قیمت میں ایک دم اتنا بڑا اضافہ! تازہ ترین نرخ آپ کو چونکا دیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر سے بڑا اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ 19 نومبر 2025 کو ایک تولہ سونا 7 ہزار 900 روپے مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ 24 قیراط سونے کی قدر میں 7 ہزار 900 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 31 ہزار 562 روپے جبکہ 10 گرام سونا بھی 6 ہزار 773 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 69 ہزار 994 روپے تک جا پہنچا۔

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں 177 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد ایک تولہ سونا 5 ہزار 422 روپے پر پہنچ گئی۔

ایک روز قبل یعنی منگل کو سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی تھی جب فی تولہ 7 ہزار روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 23 ہزار 662 روپے ہوگیا تھا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ بین الاقوامی نرخ 79 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 92 ڈالر فی اونس ہوگئے جس میں 20 ڈالر کا پریمیئم بھی شامل ہے۔

Related Posts