لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں گھریلو حالات کے باعث شہری نے خودکشی کر لی

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں گھریلو حالات کے باعث شہری نے خودکشی کر لی
لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں گھریلو حالات کے باعث شہری نے خودکشی کر لی

لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں ایک شہری نے گھریلو حالات کے باعث خودکشی کر لی جس کے بعد اسے طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔

علاقہ پولیس کے مطابق عرفان نامی شہری گھریلو حالات کے باعث شدید پریشان تھا جس نے دلبرداشتہ ہو کر زہر کھا لیا۔ خودکشی میں زہر کی مقدار زیادہ ہونے کے باعث فوری طبی امداد بھی اس کی زندگی نہ بچا سکی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سپر ہائی وے کے قریب کار اور ٹرالر میں تصادم کے باعث 2 افراد جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ عرفان کی لاش کو ضروری کارروائی کی غرض سے تحویل میں لیا گیا ہے، تاہم کارروائی کے بعد  جلد ہی تجہیز و تکفین کے لیے ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ایف آئی اے کے ونگ سائبر کرا ئم کی جانب سے کراچی میں سائبر کرائم میں ملوث ایک خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق سائبر کرائم ونگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی ہدایت پر ایف آئی اے کراچی اور پی ٹی اے کے مشترکہ چھاپے کے نتیجے میں سائبر کرائم میں ملوث خاتون کو گرفتار کیا گیا۔

کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 2 کے ایک گھر میں چھاپہ مارا جس میں 175 موبائل سم کارڈ، 16 موبائل فون، 3 لیپ ٹاپ سمیت انٹرنیٹ سروسز ڈیوائسز بھی بر آمد ہوئیں۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ’سدرہ کلیم ‘ نامی خاتون اس سارے نیٹ ورک کی سرغنہ ہے جسے گرفتار کر کے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایف آئی اے نے سائبر کرائم کے الزام میں خاتون کوگرفتار کرلیا

Related Posts