اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایف آئی اے کو بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات سے روک دیاہے۔ عدالت نے بی آر ٹی کی مجموعی لاگت اور تکمیل کی تفصیلات طلب کر لی ہیں ۔
بی آر ٹی منصوبے سے متعلق سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی اس موقع پر وکیل صوبائی حکومت نے کہا بی آر ٹی پر 2018 میں کام شروع ہوا، بی آر ٹی کا ڈیزائن بھی کئی بار تبدیل ہوچکا ہے۔
وکیل کا کہنا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ بغیر وجوہات کے جاری کیا گیا، عدالت عالیہ نے وہ فیصلہ دیا جس کی درخواست گزار نے استدعا ہی نہیں کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ درخواست گزار صرف اپنے گھر کے سامنے تعمیراتی کام رکوانا چاہتے تھے۔