سپریم کورٹ دھماکہ؛ عدالت نمبر 6 شدید متاثر لیکن ججز سلامت رہے! ویڈیوز دیکھیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

سپریم کورٹ کی کینٹین میں ایئر کنڈیشنر کی مرمت کے دوران ہونے والے دھماکے کے وقت جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس ملک شہزاد سماعت کررہے تھے تاہم دونوں معزز جج حادثے میں محفوظ رہے تاہم عدالت نمبر 6 شدید متاثر ہوئی جبکہ چھت کی سیلنگ اُکھڑ گئی۔

سپریم کورٹ کے زیر زمین حصے میں دھماکہ ہوا جس سے پوری عمارت ہل گئی۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ مرکزی ایئر کنڈیشنر کی مرمت کے دوران ہوا۔ دھماکے کے بعد وکلاء اور عملہ باہر کھلے میدان میں نکل آئے۔ کورٹ روم نمبر چھ کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

دھماکے سے پہلے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس شہزاد ملک سماعت کر رہے تھے۔ اس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ سپریم کورٹ پہنچا اور متاثرہ عمارت کی مکمل جانچ کی۔ اسلام آباد کے آئی جی بھی موقع پر آئے اور جائزہ لیا۔

انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد نے کہا کہ کینٹین میں کئی دنوں سے گیس لیک ہو رہی تھی اور ای سی کی مرمت کے دوران دھماکہ ہوا۔ ماہرین نے بھی تصدیق کی کہ یہ گیس کا دھماکہ تھا۔

انہوں نے بتایا کہ سلنڈر پھٹنے سے بارہ افراد زخمی ہوئے جن میں سے تین کو پمز اور نو کو پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا۔ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Related Posts