بلڈر کی درخواست مسترد، سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور فوری گرانے کا حکم دیدیا

تازہ ترین

تازہ ترین

A local company offered to demolish the Nasla Tower

کراچی : سپریم کورٹ آف پاکستان نے بلڈر کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انتظامیہ کو شاہراہ فیصل پر قائم نسلہ ٹاور فوری گرانے کا حکم دیدیا ہے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور کے حوالے سے سماعت کے موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان نے نسلہ ٹاور کی انہدامی کارروائی روکنے کے حوالے سے بلڈر کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انتظامیہ کو نسلہ ٹاور گرانے کا حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ میں سندھ کی زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کے کیس میں عدالت نے کہا کہ سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں زمینوں کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے، سپریم کورٹ نے اورنگی اور گجرنالہ پر متبادل پلان طلب کر لیا۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا پویلین اینڈ کلب اور الٰہ دین پارک شاپنگ سینٹر کو 2 روز میں گرانے کا حکم

سپریم کورٹ نے کہا کہ گجرنالہ آپریشن سے متعلق بڑا انسانی المیہ پیدا ہونے کا خدشہ ہے جبکہ ریلوے کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اراضی پر قبضوں کے کیس میں چیف جسٹس گلزار احمدنے کہا کہ ریلوے اراضی پر بلند وبالا عمارتیں بنا دی گئیں، زمین ریلوے مقاصد کیلئے دی گئی مگر کمرشل کر دی۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ریلوے اپنی سوسائٹیز کی ساری زمینیں واگزار کرائے، ریلوے کی زمینوں پر ہزاروں گھر بنا دیئے گئے، گلشن اقبال میں ریلوے ٹریک پر گھروں پر گھر بنا دیئے گئے، ہزار ہزار گز کے بنگلے کون خالی کرائے گا؟۔

اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ میری گزارش ہے اگلی سماعت تک آپریشن روک دیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ، چیئرمین این ڈی ایم اے سے مشاورت کیلئے تیار ہوں،متبادل جگہ دینے تک لیز گھروں کو نہ گرایا جائے، 40 ہزار لوگ متاثر ہوں گے۔

Related Posts