سرجانی پولیس کا ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ

تازہ ترین

تازہ ترین

سرجانی پولیس کا ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ
سرجانی پولیس کا ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ

کراچی:شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر گودام پر چھاپہ مار کر ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہیروئن اور ڈرکس کیمیکل سمیت پانچ ٹن سے زائد منشیات قبضے میں لی گئی ہے جسے کسی اور مقام پر منتقل کیا جانا تھا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے لیاری میراں ناکہ کے قریب پولیس مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے5 بچے جاں بحق ہوگئے

علاوہ ازیں قائدآباد میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل(اے وی ایل سی)اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ 2 ملزمان فرار ہوگئے۔

Related Posts