راولپنڈی: وطنِ عزیز پاکستان میں سرپرائز ڈے آج منایا جارہا ہے جبکہ 27 فروری 2019ء کی بھارتی جارحیت اور پاک فوج کے شاندار ردِ عمل کو 2 برس مکمل ہو گئے۔
بھارتی طیاروں نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فوج نے دشمن کا طیارہ مار گرایا اور ابھی نندن نامی بھارتی پائلٹ کو گرفتار کر لیا جس کی یاد میں آج سرپرائز ڈے منایا جارہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ورلڈ بگسٹ ٹی پارٹی آج کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس کے تحت سوشل میڈیا صارفین پاک فوج کی شجاعت و بہادری کو سلام پیش کر رہے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے دشمن کو زبردست اور یادگار ردِ عمل دیا۔
گرفتار کیے گئے بھارتی پائلٹ کو پاکستان نے رِہا کردیا تھا جس سے قبل ابھی نندن سے چائے کے بارے میں پوچھا گیا تو جواب ملا کہ ٹی اِز فنٹاسٹک جس کی مناسبت سے چائے کی سب سے بڑی ٹی پارٹی کا ٹاپ ٹرینڈ بنایا گیا۔
پاکستان بھر میں عوام کی بڑی تعداد پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے میمز بنانا بھی شروع کردئیے۔ ڈینس نامی سوشل میڈیا صارف نے چائے پیتے ہوئے نریندر مودی کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی ٹی پارٹی نئی دہلی میں بھی منائی جارہی ہے۔
https://twitter.com/DennisCricket_/status/1365508785742114816
ابھی نندن کی زندہ گرفتاری اور واپسی پاک بھارت جنگ اور دیگر محاذ آرائیوں کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے جبکہ ونگ کمانڈر ابھی نندن کی گرفتاری جس جگہ عمل میں لائی گئی، وہاں ایک یادگار کی تعمیر سے پاک فوج کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان جون تک ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رہے گا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








