سوات میں ایک بار پھر طالبان کی آمد اور لوگوں میں تشویش پھیلنے کے باعث سوات پریس کلب میں قومی جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔
سوات قومی جرگہ میں پی ٹی آئی کے علاوہ تمام پارٹیوں کے ترجمان، وکلا برادری، تاجر برادری اور سول سوسائٹی کے افراد شریک ہوئے۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اب کی بار طالبان کو سوات میں پنپنے کا موقع بالکل نہیں دیا جائے گا۔
سوات کے تحصیل مٹہ کے پہاڑی علاقہ کنالہ بالاسور میں طالبان کی موجودگی کی خبر نے اہلِ سوات کی نیندیں حرام کردیں۔
میڈیا اور سوشل میڈیا پر عوامی غم و غصے کے اظہار نے پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو حرکت کرنے پر مجبور کردیا۔
اسی اثنا میں سوات قومی جرگہ کی طرف سے آج سوات قومی جرگے کی کال دی گئی تھی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








