شام، داعش کے قبضے سے بڑی مقدار میں امریکی و یورپی اسلحہ برآمد

تازہ ترین

تازہ ترین

شام، داعش کے قبضے سے بڑی مقدار میں امریکی و یورپی اسلحہ برآمد
شام، داعش کے قبضے سے بڑی مقدار میں امریکی و یورپی اسلحہ برآمد

دمشق: شام کی مسلح افواج اور عوامی مزاحمتی فورسز کی طرف سے ملک کے جنوبی صوبوں درعاء و سویداء میں جاری کلین اپ آپریشن کے دوران داعشی دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں سے بڑی مقدار میں امریکی و یورپی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

شامی خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق شامی افواج کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے برآمد ہونیوالے امریکی و یورپی اسلحے میں امریکی ساختہ ٹینک شکن میزائل کندھے پر رکھ کر فائر کئے جانیوالے میزائل، ہلکی و بھاری مشین گنز، آر پی جی راکٹس، مارٹر گولے، ڈرون لانچرز، پیشرفتہ سرویلینس کیمرے، وائرلیسز اور دوسرا جنگی سامان شامل ہے۔

واضح رہے کہ چند ہفتے قبل دمشق و قنیطرہ میں موجود دہشتگردوں کی خفیہ پناہگاہوں سے بھی بڑی مقدار میں امریکی و یورپی اسلحہ برآمد ہوا تھا۔شام میں گزشتہ کئی سالوں سے داعش کے دہشگردوں کی جانب سے عام عوام کا قتل عام جاری و ساری ہے جسے روکنے کے لئے اس گروپ کے خلاف کارروائیاں زور پکڑ گئی ہیں۔

Related Posts