نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ فائنل، خیبر پختونخوا نے دوسری مرتبہ ٹائٹل جیت لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ فائنل: خیبر پختون خوا نے دوسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ فائنل: خیبر پختون خوا نے دوسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا

لاہور: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں خیبر پختونخوا نے وسطی پنجاب کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔ کے پی کے نے مسلسل دوسری بار نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں خیبر پختونخوا کی ٹیم نے مقررہ ہدف 17 اوور میں حاصل کرلیا۔ 149 رنز کا ہدف کے پی کے کی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

اس سے قبل سینٹرل پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 148 رنز بنائے تھے اور کے پی کے کی ٹیم کو جیت کے لیے 149 رنز کا ہدف دیا تھا۔وسطی پنجاب کی ٹیم خیبر پختونخواکو زیادہ بڑا ہدف نہ دے سکی۔

یہ بھی پڑھیں

یقین سے کہہ سکتا ہوں،ٹی 20 ورلڈ کپ پاکستان ہی جیتے گا۔بابر اعظم

خیبرپختونخوا اور سینٹرل پنجاب کے مابین نیشنل ٹی ٹونٹی کا فائنل کل کھیلا جائے گا

خیبر پختون خوا کے بلے باز افتخار احمد نے 19 گیندوں پر 45 رنز اسکور کیے۔ کامران غلام 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ صاحبزادہ فرحان 26 رنز اور عادل امین نے  25 رنز اسکور کیے۔

سینٹرل پنجاب کی جانب سے ثمین گل ، قاسم اکرم اور محمد فیضان نے 1 ، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔کے پی کے باؤلر محمد عمران اور افتخار احمد نے 3 ،3  کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ ارشد اقبال نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

خیبر پختون خوا کو فائنل جیتنے پر 50 لاکھ جبکہ رنر اپ سینٹرل پنجاب کو 25 لاکھ روپے انعام دیا گیا جبکہ کے پی کے ٹیم نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کا فائنل دوسری بار جیتا ہے۔ 

Related Posts