ٹی 20 ورلڈکپ فائنل، لاہور میں پاکستان کی سب سے بڑی اسکرین لگائی جائے گی

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ کیلئے لاہور میں پاکستان کی سب سے بڑی اسکرین لگائی جائے گی۔

ڈی جی اسپورٹس طارق قریشی کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ فائنل ہاکی اسٹیڈیم میں بڑی اسکرین پر دکھایا جائے گا۔

طارق قریشی نے کہا پاکستان کی سب سے بڑی اسکرین ہاکی اسٹیڈیم میں لگائی جائے گی، 30 ہزار سے زائد لوگوں کی آمد متوقع ہے، اسکرین پر میچ دیکھنے کے لیے انٹری فری ہوگی۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں اتوار کو آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں مدمقابل آئیں گی جس کیلئے پاکستان اور انگلینڈ کے شائقین کرکٹ میں بھرپور جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

Related Posts