ابو ظہبی: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 کے میچ میں پاکستانی اوپنرز نے زبردست بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمیبیا کو جیت کیلئے 190 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 2 وکٹوں پر 189رنز بنائے۔اور نمیبیا کے بولرز کو قابو کرکے رکھا۔ محمد رضوان ناقابل شکست 79 اور بابر اعظم 70 رنز بناکر نمایاں رہے۔
ابوظبی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نمیبیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ قومی ٹیم نے چوتھے میچ میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی۔
مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کے بعد بھارتی ٹیم افغانستان سے بھی ہارجائے گی۔شعیب اختر
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








