ٹی20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹی20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
ٹی20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

شارجہ:ٹی20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔شارجہ میں کھیلے گئے سپر12 راؤنڈ کے گروپ 1 کے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا کی جانب سے کوشل پریرا اور پاتھْم نسانکا نے اننگز کا آغاز کیا لیکن بڑی شراکت قائم کرنے میں ناکام رہے،پریرا 20 کے مجموعی اسکور پر 7 رنز بنا کر نوکیا کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔چارتھ اسالانکا نے نسانکا کے ساتھ مل کر اسکور کو آگے بڑھاتے ہوئے 61 رنز تک پہنچایا۔

اس موقع پر اسالانکا 21 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔اگلے ہی اوور میں بھنوکا راجا پکسے نے بھی پویلین کی راہ لے لی، وہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

اسکور ابھی 77 تک ہی پہنچا تھا کہ راجاپکسے کی طرح ا?وشکا فرنینڈو بھی عالمی نمبر ایک باؤلر تبریز شمسی کو انہی کی گیند پر کیچ دے کر چلتے بنے جبکہ وننندو ہسارنگا ڈی سلوا آؤٹ ہوئے تو سری لنکا کی ٹیم 91 رنز پر آدھی ٹیم سے محروم ہوچکی تھی۔

پتھم نسانکا نے دوسرے اینڈ سے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنی نصف سنچری مکمل کی تاہم دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور 110 کے مجموعے پر کپتان داسن شناکا کی اننگز بھی اختتام کو پہنچی جنہوں نے صرف 11 رنز بنائے۔

اس موقع پر نسانکا نے تیزی سے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور اور اسکور کو 131 تک پہنچا دیا تاہم 19ویں اوور میں ان کی ہمت بھی جواب دے گئی اور وہ 72 رنز بنانے کے بعد ڈیوین پریٹوریس کو وکٹ دے بیٹھے۔

سری لنکا کی پوری ٹیم 20 اوورز میں 142 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی اور ڈیوین پریٹوریس نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

نوکیا نے دو وکٹیں لیں۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں ٹیم میں واپس آنے والے کوئنٹن ڈی کوک اور ریزا ہینڈرکس نے اننگز کا آغاز کیا اور 25رنز کی شراکت قائم کی۔

چمیرا نے 11 رنز بناکر کھیلنے والے ریزا ہینڈرکس کو آؤٹ کرکے جنوبی افریقہ کو پہلا نقصان پہنچایا، جس کے بعد 26 رنز پر ڈی کوک کو آؤٹ کرکے دوسری کامیابی حاصل کی۔

مزید پڑھیں: آصف علی کی شاندار بیٹنگ اور بابراعظم کی کپتانی کا بھارتی میڈیا بھی معترف

کپتان ٹیمبا باووما نے سب سے زیادہ 46 رنز بنائے اور مطلوبہ ہدف آخری اوور کی 5ویں گیند پر حاصل کرلیا۔تبریز شمسی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Related Posts