تبو اورعلی فضل جاسوسی ناول پر بنائی گئی فلم خفیہ میں ساتھ جلوہ گر ہوں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

تبو اورعلی فضل جاسوسی ناول پر بنائی گئی فلم خفیہ میں ساتھ جلوہ گر ہوں گے
تبو اورعلی فضل جاسوسی ناول پر بنائی گئی فلم خفیہ میں ساتھ جلوہ گر ہوں گے

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہورومعروف اداکار علی فضل اور تبو وشال بھردواج کی جاسوسی ناول پر بنائی گئی فلم خفیہ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے جو نیٹ فلکس پر پیش کی جائے گی۔

امر بھوشن کے تحریر کیے گئے جاسوسی ناول اسکیپ ٹو نو وئیر پر مبنی فلم کی کاسٹ میں بالی ووڈ کی تجربہ کار اور سینئر اداکارہ تبو، جواں سال فنکار علی فضل، وامقہ گبی اور اشیش ودھیارتی سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

بنیادی طور پر خفیہ کی کہانی کرشنا مہرا کے گرد گھومتی ہے جو بھارتی خفیہ ایجنسی (راء) کا سیکرٹ ایجنٹ ہے۔ اسے وزارتِ دفاع کے خفیہ راز غیر ملکی افراد کو فروخت کرنے کے ذمہ دار ملزم کو پکڑنے کا ٹاسک سونپا جاتا ہے۔

اپنے نئے پراجیکٹ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے پہلی بار ڈیجیٹل پلیٹ فارم کیلئے کام کرنے والے فلم ساز وشال بھردواج نے کہا کہ یہ ہمارا پہلا پراجیکٹ ہے جو ویب پر پیش کیا جائے گا اور میں اس میں کام کیلئے پوری طرح پر عزم ہوں۔

گفتگو کے دوران فلم ساز وشال بھردواج نے مزید کہا کہ فلم کی کہانی حقیقت پر مبنی ہے جو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے تعلق رکھتی ہے۔ اس لیے فلم کی 70 فیصد شوٹنگ ہم دارالحکومت میں کریں گے اور باقی عکس بندی امریکا میں ہوگی۔

پیشہ ورانہ محاذ پر تبو ایک اور جواں سال فنکار کارتک آریان کے ہمراہ بھول بھلیاں 2 کی شوٹنگ میں مصروف رہی ہیں جبکہ بھول بھلیاں 2 آج سے 2 ماہ بعد 19 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔ بھول بھلیاں سیریز کے پہلے پارٹ میں اکشے کمار اور ودیا بالن نظر آئے تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ بلی ایلش100 بااثر ترین مشہور شخصیات کی فہرست میں شامل

Related Posts