پاکستان کی فلسطین پالیسی کوئی بھی تبدیل نہیں کرسکتا، طاہر اشرفی

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعظم کے معاون خصوصی اور چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر محمود اشرفی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ امت مسلمہ اضطراب میں ہے، فلسطین میں ظلم و ستم جاری ہے، مسئلہ فلسطین پر عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ریاست اور عوام کی فلسطین کے ساتھ محبت اور موقف میں کوئی تبدیلی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم خود کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ہزاروں یہودی مسجد اقصیٰ میں داخل، عید الفصح کی رسوم ادا کیں

انہوں نے کہا کہ امت مسلم اور ہمارے مسائل کا حل وحدت اور اتحاد میں ہے، نوجوان نسل کو انتہاپسندانہ رویے سے بچانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے عدلیہ کی طرف لوگ دیکھتے تھے، سیاسی قائدین کی طرف دیکھتے تھے، آج مذاکرات کی ٹیبل پر کوئی بیٹھنے کیلئے تیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ قوم کیلئے تکلیف دہ ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ شرعی اصول کہتے ہیں کہ قاضی پر موسم کے اثرات نظرانداز نہیں ہونے چاہئیں، چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ بیٹھ کرمسائل کو حل کریں۔

Related Posts