افغان وزارت دفاع کی فضائیہ نے صوبہ ہرات میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے 4 ایرانی انجینئرز اور 5 افغان اہلکاروں کو جو شدید برفباری کی وجہ سے پھنس گئے تھے، بچا لیا۔
یہ بھی پڑھیں:
مسجد شہید کرنے کے بعد مودی حکومت نے چھ مدارس بھی مسمار کر دیے
یہ ایرانی انجینئرز خواف، ہرات ریلوے کی تکنیکی جانچ کے لیے گزشتہ روز ایران سے ہرات آئے تھے اور جانچ کے بعد ایران واپس جاتے ہوئے سرد موسم، خوراک کی کمی اور علاقے میں گاڑیوں کی آمد ورفت نہ ہونے کے باعث صحرائے شمتیغ میں پھنس گئے تھے جس کے باعث ان کی جان کو خطرہ تھا۔
وزیر دفاع کے حکم پر فضائیہ نے فوری طور پر کارروائی کی اور ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں مذکورہ افراد کو بچا لیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








