طالبان حکومت نے ماہِ رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر 3 پاکستانی فوجیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
طالبان حکومت کے نائب ترجمان ملا حمداللہ فطرت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام مثبت تعلقات کے فروغ، ماہِ رمضان کے احترام اور برادر ملک سعودی عرب کی درخواست کے مثبت جواب کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔
بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ تین پاکستانی اہلکار 12 اکتوبر 2025ء کو پاکستان کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں کے دوران گرفتار ہوئے تھے۔ انہیں کابل میں موجود سعودی عرب کے وفد کے حوالے کیا گیا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ طالبان حکومت دیگر ممالک کے ساتھ باہمی احترام اور مثبت روابط کے قیام کے عزم پر قائم ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








