طالبان حکومت نے عالمی عدالت کے وارنٹ کو ‘احمقانہ اعلان’ قرار دے کر مسترد کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو عالمی میڈیا

افغان طالبان نے عالمی فوجداری عدالت کے امیر ملا ہبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے وارنٹ گرفتاری کو مسترد کر دیا۔

افغانستان کی حکومت اور طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے عالمی فوجداری عدالت کے طالبان رہنماؤں کے گرفتاری وارنٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے احمقانہ اعلانات شرعی قوانین سے ہماری مضبوط وابستگی اور عزم پر اثرانداز  نہیں ہوں گے۔

انہوں نے گرفتاری وارنٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ طالبان حکومت اس عدالت کو ہی تسلیم نہیں کرتی۔

 یاد رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت ( آئی سی سی) نے خواتین کے خلاف جبری اقدمات پر افغان طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

عدالت کی جانب سے افغان سپریم لیڈر ہِبۃ اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

 آئی سی سی کے جج نے وارنٹ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ایسے معقول شواہد موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہےکہ طالبان رہنماؤں نے خواتین کے خلاف صنفی بنیادوں پر انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

Related Posts