طالبان انٹیلیجنس اپنے قابل اعتماد افسر کی حفاظت بھی نہیں کرسکی! مولوی نعمان کے گھر کو متقل گاہ بنا دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اے ایم یو ٹی وی)

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے ڈائریکٹر جنرل آف انٹیلی جنس عبدالحق واثق کے ایک قریبی اور قابل اعتماد معاون مولوی نعمان اپنی رہائش گاہ پر بم دھماکے میں ہلاک ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جمعہ کو پیش آیا جب کابل کے علاقے بوٹخاک میں واقع ان کی رہائش گاہ پر گیس سلنڈر کے اندر چھپایا گیا دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے خوفناک دھماکہ ہوا جس کی زد میں آکر مولوی نعمان جان کی بازی ہار گئےجبکہ ان کا ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متوفی کو کابل کے بگرامی ضلع میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ عبدالحق واثق طالبان کی ایک اہم شخصیت ہیں جو گروپ کے پہلے دور حکومت میں بھی انٹیلی جنس ادارے میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ 2001 کے 11 ستمبر حملوں کے بعد امریکہ کی طرف سے گرفتار ہوئے اور گوآنتانامو بے میں 13 سال سے زائد قید رہے۔

طالبان حکام نے اب تک اس واقعے پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص وسیق کا انتہائی قریبی معاون تھا اور ان پر مکمل اعتماد کیا جاتا تھا۔

یہ واقعہ افغانستان میں جاری سیکیورٹی چیلنجز کو مزید اجاگر کر رہا ہے جہاں طالبان حکومت کے امن وامان کے دعووں کے باوجودآئے روز دہشتگرد حملوں اور دھماکوں کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

Related Posts