افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغان حکومت خواتین کی تعلیم پر عائد پابندی کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔
ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہیے اور افغانستان سے تعاون جاری رکھنا چاہیے۔
Statements of the Islamic Emirate’s Spokesperson Regarding the Meeting of the Organization of Islamic Cooperationhttps://t.co/zQeIPraI46 pic.twitter.com/MSJ5UEgoLw
— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) January 12, 2023
ترجمان نے مزید کہا کہ طالبان حکومت خواتین کی تعلیم پر عائد پابندی ختم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی افغانستان میں خواتین کی تعلیم کے معاملے پر تشویش سمجھ سے باہر ہے۔ ہم او آئی سی سمیت تمام عالمی اداروں سے قریبی تعلقات چاہتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








