پی ڈی ایم کی استعفوں اور جلاﺅ گھیراﺅ کی باتیں دم توڑ چکی ہیں ، وزیر اطلاعات

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ڈی ایم کی استعفوں اور جلاﺅ گھیراﺅ کی باتیں دم چوڑ چکی ہیں ، وزیر اطلاعات
پی ڈی ایم کی استعفوں اور جلاﺅ گھیراﺅ کی باتیں دم چوڑ چکی ہیں ، وزیر اطلاعات

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعا ت و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں خود ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں حکومت کیا گرائیں گے؟پی ڈی ایم کے کچھ لوگ پاکستان مخالف بیانات دیکر ہمارے دشمن بھارت کو خوش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مفتی کفایت اللہ جیسے لوگوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی،کورونا کے بعد سندھ حکومت نے سیاسی فوائد حاصل کرنے کیلئے گندم ریلیز روکے رکھی، گیس ایشو پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی جارہی ہے

منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد معاون خصوصی ندیم بابر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہاکہ پچھلی ہفتوں میں یورپی یونین نے ڈس انفو لیب کا انکشاف کیا تھا۔

شبلی فراز نے کہا کہ ہماری حکومت کو ایک دن ہوا تھا تو پروپیگنڈا شروع ہوگیا کہ ہم فیل ہوگئے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے اسی قسم کی با تیں ہورہی ہیں، چاہے وہ نوازشریف ہو، مریم نواز ہویا مفتی کفایت اللہ ہو۔

یہ انڈیا کا ایک نیٹ ورک تھا جو پاکستان کے بارے میں نیگٹو خبریں چلاتا رہاہے اور مقصد تاثر دینا تھا کہ پاکستانی ادارے اور پاکستان کی معیشت کو ہٹ کیا جاسکے، ہمارے ملک میں دہشتگردی، بے چینی کا کس طرح پھیلاؤ کیا جائے؟۔

انہوں نے کہاکہ جو مہم ڈس انفو لیب چلا رہی تھا اب وہی بیانیہ لیکر ہمارے پی ڈی ایم اے کچھ لوگ چل رہے ہیں، یہ منظم قسم کی مہم ہے جس میں ریاست پاکستان کو بد نام، ملک کو کمزور اور پاکستان میں افراتفری پھیلانا ہے، پی ڈی ایم کی صورت میں ہم ری پلے دیکھ رہے ہیں، ایسی صورتحال میں حکومت نے بھی اس کا بڑی سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہم چیزوں کو مانیٹرنگ کررہے ہیں کہ کون حسین حقانی سے منسلک ہے؟کون کس کو ایڈوائزر کرہا ہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ مفتی کفایت اللہ جیسی باتیں کر کے آپ دشمن کو خوش کررہے ہیں، جو باتیں یہاں کرتے ہیں وہ انڈیا کے میڈیا پر بریکننگ نیوز چل رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جو کام بھارت کررہا تھا، آپ دانستہ یا غیر دانستہ طورپر اس کے آلہ کاربن گئے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم جس طر ح شروع ہوئی اور اب کمزور ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی حالت یہ ہوگئی ہے کہ اس میں شامل کئی پارٹیوں میں تحریک شروع ہوگئی ہے، جیسے مولانا فضل الرحمن کی پارٹی کے اندر ٹوٹ پھوٹ ہوگئی ہیں حکومت کیا گرائیں گے یا استعفیٰ کیا لینگے۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلے اس بات کا ثبوت ہیں کہ استعفیٰ دینے اور گھیراؤ جلاؤ کی باتیں دم توڑ گئی ہیں،اب پی ڈی ایم قصہ پارینہ بن گئی ہے، انہوں نے کہاکہ گیس ایشو پر جو سندھ کر دار ادا کررہا ہے اس بارے میں عوام کو آگاہ کر ناچاہتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ سندھ نے کرونا کی پہلی وباء کے دور ان سندھ نے حکمت عملی بنائی لاک ڈاؤن کرینگے، ہماری پالیسی کے الٹ فیصلہ کیا جس سے نقصان ہوا جس سے کاروبار اور بزنس کو نقصان پہنچا، یہ سارا کچھ سیاسی تھا وہ سیاسی طورپر نہیں چاہتے تھے کہ وفاقی حکومت کامیاب ہو جائے۔

Related Posts