تنیشا مکھرجی انتہائی فحش لباس میں تقریب میں پہنچ گئیں، سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان

تازہ ترین

تازہ ترین

کاجول کی بہن کا لباس انتہائی نازیبا تھا، فوٹو انڈین میڈیا

بالی وڈ اداکارہ تنیشا مکھرجی ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران زیب تن کیے گئے فحش لباس کے سبب تنقید کی زد میں آگئیں۔

 سوشل میڈیا صارفین کو اداکارہ کاجول کی بہن تنیشا کا یہ انتہائی بولڈ اور نازیبا لباس ایک آنکھ نہ بھایا جس کی وجہ سے وہ ان  پر برس پڑے۔

ہوا کچھ یوں کہ حال ہی میں ممبئی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تنیشا مکھرجی، سشمیتا سین، وامیکا گبی، ہما قریشی، بابل خان اور دیگر فنکاروں نے شرکت کی۔

 تنیشا مکھرجی نے ایونٹ میں اپنی شرکت کے دوران  سیاہ رنگ کا سی تھرو ڈریس پہنا تھا جس پر بڑے سفید پھول ٹانکے ہوئے تھے۔

ایونٹ میں آنے والے تمام فنکار ایسے ملبوسات میں نظر آئے جیسے میٹ گالا میں شرکت کے لیے آئے ہوں، شاید تقریب کی تھیم ہی کچھ ایسی  ہو۔

 تاہم تنیشا کو ان کے انتہائی نازیبا لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ایونٹ کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی جس میں اداکارہ کا پھولوں سے ڈھکا لباس برہنگی چھپانے میں واضح طور پر ناکام دکھائی دیا۔

ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ ‘یہ بالی ووڈ میں ننگا ناچ ہو رہا ہے‘۔

ایک اور انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ‘اس کو بولڈنیس نہیں، عریانیت کہتے ہیں‘۔

 ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میں انتہائی سنجیدگی سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا یہ کاجول کی بہن ہے؟ مجھے ان سے یہ توقع نہیں تھی‘۔

سوشل میڈیا صارفین فوٹوگرافرز کی جانب سے تنیشا مکھرجی کے ریڈ کارپٹ پر چلنے کے دوران کیمرے کو  زوم ان کرنے پر بھی کافی ناراض ہیں جس کے حوالے سے اپنا تبصرہ کرتے ہوئے ایک انسٹاگرام صارف کا کہنا تھا کہ ‘اتنا زوم کرنے کی کیا ضرورت تھی؟’ْ

Related Posts