توصیف احمد قومی ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر مقرر ہوگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

توصیف احمد قومی ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر مقرر ہوگئے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کرکٹر توصیف احمد کو عبوری چیف سلیکٹر مقرر کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق کرکٹر وجاہت اللہ واسطی کو جونیئر سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

سابق کرکٹر توصیف احمد کی زیرقیادت سلیکشن کمیٹی کا پہلا اسائنمنٹ دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم کا انتخاب ہے۔ یاد رہے کہ توصیف احمد اور وجاہت اللہ واسطی دونوں سلیکشن کمیٹی کے اراکین ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے خود پر لگنے والے الزامات پر استعفیٰ دے دیا تھا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے انہیں کھلاڑیوں کی میڈیا کمپنی کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں پر وضاحت کے لیے بلایا تھا تاہم انضمام الحق نے ملاقات اور وضاحت کے بجائے استعفیٰ دے دیا ہے۔

انضمام الحق کے مطابق لوگ بغیر تحقیق کے باتیں بناتے ہیں، مجھ پر سوال اٹھے تو استعفیٰ دینا بہتر سمجھا، مجھ پر سوال اٹھے گا تو بہتر ہے سائیڈ پر ہوجاؤں۔

سابق کپتان نے کہا کہ میرا پلیئرز ایجنٹ کمپنی سے کسی قسم کا تعلق نہیں، اس طرح کے الزامات سے افسوس ہوتا ہے۔

Related Posts