بینک ڈیپازٹس سے حاصل منافع پرودہولڈنگ ٹیکس وصولی شرح میں 5ماہ میں 204 فیصد اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

FBR allows 2pc income tax on chemicals & dyes raw materials

اسلام آباد: بینک میں جمع کرائی گئی رقوم سے حاصل نفع پر ودہولڈنگ ٹیکس وصولیوں کی شرح میں رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ کے دوران 204 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 5ماہ (جولائی تا نومبر2019ء) کے دوران بینک ڈیپارٹس سے حاصل منافع پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں21.6 ارب روپے کی وصولیاں ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں:امریکا کی طرز پر ٹیکس گزاروں کی معلومات جمع کی جائیں گی، چیئرمین ایف بی آر

گزشتہ مالی سال میں جولائی تا نومبر2018ءکے دوران ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 7.1ارب روپے کے ٹیکس وصول ہوئے تھے۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں جاری مالی سال کے دوران بینکوں میں جمع کرائی گئی رقوم سے حاصل ہونیوالے منافع جات پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 14.5ارب روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Related Posts