بھارت کی ریاست راجستھان میں اسکول میں طالبہ کو ہراساں کرنا ٹیچر کو مہنگا پڑگیا، لڑکی کے اہل خانہ نے ٹیچر کی درگت بنادی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واقعہ ضلع گنگانگر کے ایک سرکاری اسکول میں پیش آیا۔ ٹیچر کی 16 سالہ طالبہ کے اہل خانہ کے ہاتھوں پٹائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔
मामला गंगानगर जिले का।
पहले महिला ने की चप्पल से पिटाई की फिर किया अध्यापक का किया मुंह काला।*गांव 7 डीडी में एक टीचर ने स्कूल में लड़कियों को करता था परेशान गांव वालों ने मिलकर अच्छे से की उसकी धुलाई और मुंह काला करके स्कूल से बाहर निकाला,, pic.twitter.com/M5SNPQYQPm— Mαɳιʂԋ Kυɱαɾ αԃʋσƈαƚҽ ???????????????? (@Manishkumarttp) September 17, 2023
رپورٹ کے مطابق ٹیچر کا نام راجیش بتایا جارہا ہے، جس پر الزام ہے کہ وہ طالبہ کے ساتھ اکثر غیر اخلاقی حرکات کا مرتکب ہوتا تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ٹیچر کو کچھ مرد اور خواتین تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ اسے لاتیں، گھونسے اور چپل سے مارا گیا جبکہ سڑک پر بٹھا کر چہرے پر سیاہی بھی پھینکی گئی۔
مزید پڑھیں:کراچی، نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں، ٹیچر نے طالبہ سے غیر اخلاقی حرکت کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








