کراچی:ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے کراچی پولیس آفس میں فائرنگ کے واقعات کو مانیٹر کرنے کیلئے ٹیم تشکیل دیدی گئی۔
پولیس حکام کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اپنے آس پاس نظر رکھیں اور نیوائیر نائٹ پر فائرنگ میں ملوث عناصر کی ویڈیو بنا کر دیئے گئے نمبر پر پر بھیجیں۔شکایت موصول ہونے پر بلا امتیاز فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے یہ آپکا قومی فریضہ ہے کہ پولیس کو جرم کی اطلاع دیں تاکہ پولیس فوری کارروائی کرتے ہوئے اس کی روک تھام کرسکے اور دوسرے شہریوں کی جان کو بچا سکے۔
فائرنگ میں ملوث افراد کیخلاف اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائیگا، جسکی سزا دس سال قید ہے اور یہ ایک ناقابل ضمانت جرم ہے۔
عوام سے گزارش ہے کہ اپنی خوشیوں کو ماتم میں نہ بدلیں، خود کو اپنے خاندان کو قانونی چارہ جوئی سے بچائیں۔ سال نو کے موقع پر فائرنگ کے واقعات میں ملوث افراد کی شکایت یا وڈیو بنا کر 03435142770 نمبر پر ارسال کریں۔