سہانا خان کی فلم کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

سہانا خان کی فلم کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی
سہانا خان کی فلم کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی

بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار شاہ رُخ خان کی بیٹی سہانا خان کی فلم ‘دی آرچیز’ کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی ہے۔

فلم میں سہانا خان بطور ویرونیکا لاج، اگستیہ بطور آرچی اینڈریوز، خوشی بطور بیٹی کوپر اور ویدانگ رینا بطور جگ ہیڈ جونز نظر آئینگے۔

ان چاروں کو نو عمروں کے طور پر دکھایا گیا ہے لیکن امریکی ڈرامے کے برعکس اس میں تھوڑی دیسی جھلک بھی نظر آئیگی۔

فلم کے ٹیزر سے ایسا لگتا ہے کہ کہانی سات دوستوں کے گرد گھومے گی بعدازاں اس فلم کی کاسٹ میں ڈاٹ، مہر آہوجا، ویدانگ رینا اور یووراج مینڈا بھی شامل ہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Suhana Khan (@suhanakhan2)

یہ بھی پڑھیں: سینیئرز کی غلط بات جونیئرز کے مستقبل کو بھی تباہ کرسکتی ہے، عروہ حسین

دی آرچیز کی کہانی ہائی اسکول کے نوعمر نوجوانوں کے گرد گھومے گی۔ زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم اگلے سال اوٹی ٹی پر ریلیز کی جائیگی۔

Related Posts