کراچی: شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سمیع خان کی فلم ”لفنگے“ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
کامیڈی فلم ”لفنگے“ کے ٹریلر لانچنگ کی خصوصی تقریب شہرقائد کراچی میں سجائی گئی، جس میں فلم کی سٹار کاسٹ میں شامل فنکاروں سمیع خان، مانی، مبین گبول، سلیم معراج، بہروز سبزواری اور نازش جہانگیر نے شرکت کی۔ تقریب میں حرا مانی سمیت فلم، ٹی وی اور فیشن انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔
خیال رہے کہ فلم ”لفنگے“ ایک منفرد موضوع کی حامل فلم ہے، جس کی کہانی چار دوستوں سمیع خان، مانی، مبین گبول، سلیم معراج کے ساتھ ایک گھر میں پیش آنے والے حیرت انگیز واقعات کا احاطہ کرتی ہے۔
فلم میں شائقین کی تفریح کیلئے طنزو مزاح، سسپنس، کامیڈی اور خوف سمیت دیگر دلچسپ عناصر شامل ہیں جبکہ تمام فنکاروں کی جاندار پرفارمنس نے کہانی کو چار چاند لگادئیے ہیں۔
کیا آپ جانتے ہیں ماہرہ خان ایک مرتبہ فلم کے سیٹ کے دوران زخمی ہوگئی تھیں؟
ٹریلر لانچنگ تقریب میں شریک شخصیات نے ڈائریکٹر عبدالخالق خان کی محنت اور تمام فنکاروں کے کرداروں اورمکالموں کو خوب سراہا۔
فلم کے ٹریلر کی کچھ سوشل میڈیا صارفین تعریف کررہے ہیں جبکہ بعض کی جانب سے اِس پر تنقید کی جارہی ہے، آیئے اِن کے تبصروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں:



گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








