شمعون عباسی اور عائشہ عمر کی نئی فلم ’ڈھائی چال‘ کا ٹیزر ریلز کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

shamoon abbasi aysha omar
shamoon abbasi aysha omar

عائشہ عمر اور شمعون عباسی آنے والی کرائم تھرلر فلم ’ڈھائی چال‘ کا ٹیزرجاری کردیا گیا جس میں نہ صرف شمعون عباسی کو منفی کردار میں دکھایا گیا ہے بلکہ اس میں عائشہ عمر کی بھی جھلک دکھائی گئی ہے۔

فلم ’ڈھائی چال‘کے ٹیزر سے عندیہ ملتا ہے کہ فلم کی کہانی مارچ 2016 میں پاکستان کے حساس اداروں کی جانب سے صوبہ بلوچستان میں گرفتار کیے گئے بھارتی ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے گرد گھومتی ہے۔

فلم میں ادکارہ عائشہ عمر ایک صحافی کا کردار ادا کرتی ہوئی دکھائی دیں گی جو کہ پاکستان کے پسماندہ ترین صوبے بلوچستان کا مثبت چہرہ میڈیا کے سامنے لانے کی کوشش کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

عائشہ عمر اور شمعون عباسی بھی اس حوالے سے ماضی میں کہہ چکے ہیں کہ فلم کی کہانی کلبھوشن یادیو کی پاکستانی اداروں کے ہاتھوں گرفتاری اور اس کی جانب سے پاکستان میں کئے گئے جرائم کے گرد گھومتی ہے۔

فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح پڑوسی ملک بھارت اپنے ناپاک عزائم کے ساتھ پاکستان میں مداخلت کی کوشش کرتا ہےتاہم ہر بار اسے شکست اور بدنامی کا سامنا کرنا پڑتا ہےجبکہ پاکستانی اداروں کی کامیابیوں کو بھی دکھا یا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علی ظفر کی درخواست پر میشا شفیع کے 2 ارب ہرجانے کے کیس کی سماعت روک دی گئی

فلم ’ڈھائی چال‘ کی شوٹنگ صوبہ بلوچستان سمیت ملک کے دیگر حصوں میں کی گئی ہے تاہم زیادہ تر شوٹنگ بلوچستان کے دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں کی گئی ہے، فلم کی کہانی فائزہ چوہدری نے لکھی ہے جب کہ تیمور شیرازی نے اس فلم کی ہدایات دی ہیں۔

فلم میں شمعون عباسی اور عائشہ عمر کے علاوہ دیگر معروف داکاربھی ایکشن میں دکھائی دیں گے، فلم کی دیگر کاسٹ میں عدنان شاہ ٹپو، رشید ناز، سلیم معراج، ہمایوں اشرف، پاکیزہ خان اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

Related Posts